Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85507
Published : 17/10/2015 13:0

یمن اور شام کا بحران مسئلہ فلسطین سے زیادہ اہم ہے: سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اعتراف کیا ہے کہ یمن اور شام کا مسئلہ، ریاض کے لئے فلسطین کے مسئلے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے-

رای الیوم کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں صیہونی حکومت کے ایک اخبار معاریو کے ساتھ انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شام اور یمن کا بحران، مسئلہ فلسطین سے زیادہ اہم ہے-

الجبیر نے اسی طرح اسرائیل کو امن کا پیغام ارسال کرکے، اس غاصب حکومت سے کہا ہے کہ وہ سعودی امن منصوبے کے عملی ہونے کے لئے موقع کو غنیمت جانے- الجبیر کا یہ پیغام، روزنامہ معاریو کے نامہ نگار " جدعون کوٹس" کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے-

بین الاقوامی ڈیٹا کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے خلاف اپنے جارحانہ حملوں کے لئے اسرائیل سے مدد حاصل کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23