Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85516
Published : 17/10/2015 13:40

فلسطینی ٹی وی چینلز بند کرنے کی اسرائیل کی کوشش

صیہونی حکومت نے اسرائیلی فوج کے حملوں اور جارحیتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے فلسطین کی ٹی وی نشریات بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی دائیں بازو کی جماعت وزیرانصاف ایلیٹ شاکید نے کہا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی انتظامیہ کے ٹی وی چینلوں کی نشریات بند کی جائیں اس لئے کہ ان چینلوں سے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے اعتراضات اور احتجاجات کو دکھایا جارہا ہے-

فلسطین ے ٹی وی چینلوں کو بند کئے جانے کا اسرائیلی خاتون وزیر نے ایسے میں مطالبہ کیا ہے کہ غرب اردن اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی ہے اور غرب اردن اور غزہ نیز بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں جمعہ کو پانچ فلسطینی شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے-

یکم اکتوبر سے فلسطینیوں کے خلاف صیہیونیوں کے حملوں میں اب تک انتالیس فلسطینی شہید اور تقریبا دوہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21