Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85541
Published : 18/10/2015 10:57

شام کے بارے میں امریکی پالیسی دیوانگی ہے۔ سابق امریکی وزیر دفاع

امریکا کے سابق وزیر جنگ رابرٹ گیٹس نے شام کے تعلق سے امریکی حکومت کی پالیسیوں کو دیوانگی سے تعبیر کیا ہے۔

امریکہ کے سابق وزیر جنگ رابرٹ گیٹس نے فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو امریکا سے باہر ٹریننگ دے کے جنگ کے لئے بھیجنا پوری طرح دیوانگی ہے۔

انھوں نے شام کی حکومت کے مخالفین کو جنگ کی ٹریننگ دینے اور اس کے لئے پانچ سو ملین ڈالر کی رقم مخصوص کرنے کے امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے منصوبے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤ‎س میں ایسے افراد ہیں جو صدر باراک اوباما کو مستقل طور پر ورغلاتے رہتے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام کی حکومت کے جن مخالفین کو ٹریننگ اور اسلحہ دے کے شام کے اندر جنگ کے لئے بھیجا گیا تھا ان میں سے بہت سوں نے دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کا سامنا ہوتے ہی اپنے اسلحے اس کے حوالے کئے اور خود وہاں سے بھاگ لئے۔ شام کے مخالفین کو ٹریننگ اور اسلحہ دینے کے پروگرام کی شکست اور اسلحے کے دہشت گرد گروہوں کے پاس پہنچ جانے کے اعتراف کے باوجود امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اس پروگرام پر عمل جاری رکھا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18