Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85542
Published : 18/10/2015 11:1

دمشق کے متعدد اہم علاقوں پر شامی فوج کا کنٹرول

شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مشرق میں واقع متعدد اہم اور اسٹریٹیجک علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی جانب شامی فوج اورعوامی رضاکاروں کی پیشقدمی بدستور جاری ہے اور الاسد نامی اسٹریٹیجک علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے ضاحیہ الاسد اور مشرقی غوطہ کے شہر دوما کے اطراف کی تقریبا تمام چوٹیوں کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ 

شامی فوج نے دمشق کے نواحی علاقے جوبر میں جیش الالسلام نامی دہشت گرد گروہ کے ٹھکانے پر حملہ کرکے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں یاسین مصطفی نامی دہشت گردوں کا ایک سرغنہ بھی شامل ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق صوبہ حلب میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کا ایک سرغنہ سنافی النصر اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21