Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85548
Published : 18/10/2015 11:27

افغانستان: 150 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی

افغانستان میں فوج کے ساتھ لڑائیوں میں ڈیڑھ سو سے زائد طالبان کو ہلاک یا زخمی کردئے جانے کی اطلاعات ہیں
افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن میں کم سے کم پچاسی طالبان کو ہلاک اور سڑسٹھ دیگرکو زخمی کردیا گیاہے- افغان فوج نے یہ آپریشن کاپیسا، میدان وردک، لوگر ، بغلان اور ہلمند صوبوں میں انجام دیا ہے افغان فوج نے اس آپریشن کے دوران طالبان کے بہت سے ہتھیاروں اورگولہ بارود کوضبط کرلیا ہے - افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں دس افغان فوجی بھی ہلاک ہوئےہیں - اس درمیان افغان صوبے لغمان سے خبر ہےکہ فوج نے دولت شاہ کے علاقے میں طالبان کے ایک حملے کوناکام بنادیا ہے -اس کارروائی میں بھی کم سے کم آٹھ طالبان ہلاک ہوگئے ہیں - افغان فوج کی فضائیہ نے بھی دولت شاہ کے علاقے میں فوج اور طالبان کے درمیان لڑائی کے دوران طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے - دوسری طرف عالمی ریڈکراس کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس وقت افغانستان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اس لئے عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ افغان شہریوں کو اس سخت بحرانی صورتحال سے نکالنے کے لئے تعاون کرے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23