Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85550
Published : 18/10/2015 11:33

امارات میں گرفتار ہونے والے نو ایرانی اساتذہ کی رہائی

متحدہ عرب امارات میں ایران کے سفیرنے کہا ہے کہ اس ملک میں گرفتار ہونے والے نو اساتذہ کو رہائی مل گئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایران کے سفیر محمد رضا فیاض نے کہا کہ یہ نو ایرانی اساتذہ جو امارات میں موجود ایرانی اسکولوں میں تعلیم و تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے، ان کو رہائی مل گئی ہے-

انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ کی رہائی کا کام، وزارت خارجہ کی کوششوں اور ابوظبی کے اٹارنی جنرل کے اچھے تعاون سے انجام پایا ہے اور ان افراد کو ابو ظبی کے العین علاقے میں آزاد کرایا گیا ہے اور اس وقت حالات معمول پر آگئے ہیں- 
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے نو کے قریب ایرانی اساتذه کو ابو ظبی کےالعین علاقے میں ملازمت کا اجازت نامه نہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا تھا- متحدہ عرب امارات کے حکام کے بقول ان اساتذہ کا ورک پرمٹ دبی سے متعلق تھا جس میں العین کا علاقہ شامل نہیں تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20