Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85553
Published : 18/10/2015 11:44

ایران نے دفاعی شعبے میں کوئی بھی بندش قبول نہیں کی

شخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک تحقیقاتی سینٹرکے سربراہ ڈاکٹرولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دفاعی شعبے میں کوئی بھی بندش قبول نہیں کی ہے
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ہفتے کو تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگوکے دوران عماد میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد امریکی حکام کے اس دعوے کے بارے میں کہ تہران نے سلامتی کونسل کی قرارداد دوہزار دو سو اکتیس کی خلاف ورزی کی ہے کہا کہ جوبیانات امریکی حکام نے دئے ہیں وہ کوئی نئی بات نہیں ہیں - تشخیص مصلحت نظام کونسل کےاسٹریٹیجک تحقیقاتی سینٹرکے سربراہ نے کہاکہ ایران نے اپنی دفاعی بنیادیں امریکیوں کی خوشنودی پر نہیں رکھی ہیں بلکہ اس نےا پنے دفاعی شعبے کی بنیاد اپنی دفاعی ضرورتوں کے مد نظررکھی ہے- ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قطع نظر اس کے کہ امریکی کیا کہتے ہیں اور وہ کیا کرتے ہیں اپنے دفاع کےلئے کسی سے بھی اجازت نہیں لے گا- اوروہ اس بات کا انتظارنہیں کرے گا کہ اس کا دفاعی اقدام سلامتی کونسل کی ان قراردادوں سے منطبق ہے یانہیں جو امریکی دباؤ میں پاس کی گئی ہیں - ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ضرورتوں کے مطابق یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اس کو کس قسم کےہتھیاروں اورمیزائلوں کی ضرورت ہے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19