Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85560
Published : 18/10/2015 11:54

اسرائیل سے دفاعی نظام کی خریداری عربوں کی سیاسی اوراخلاقی خودکشی

معروف عرب صحافی نے اسرائیل سے میزائیل دفاعی نظام کی خریداری کوعربوں کی سیاسی اور اخلاقی خودکشی کے مترادف قرار دیا ہے۔

عربی زبان کے بین الاقوامی جرید رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے آئرن ڈوم نامی میزائیل دفاعی نظام کی خریداری کے لئے عربوں اور اسرائیل کے درمیان جاری مذاکرات کے بارے میں شائع ہونے والی خـبروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام تمام تر اخلاقی اورمذہبی ریڈ لائنوں کو پار کرنے کے مترادف ہے اور اس سے خطے کے تمام ملکوں کی اندورنی اور بیرونی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوجائیں گے۔

عبدالباری عطوان کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب دنیا صیہونی حکومت کےخلاف پابندیاں ‏عائد کر رہی ہے اور یہ حکومت بیت المقدس کا دفاع کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کا خون بہا رہی ہے، عربوں کی اسرائیل کے ساتھ قربت سیاسی اور اخلاقی خودکشی ہوگی۔

مذکورہ عرب صحافی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عربوں کا حقیقی چہرہ دنیا والوں کے سامنے عیاں ہوگیا ہے، انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے پہلے قدم کے طور پر صیہونی ہتھیاروں،عہدیداروں اور ذرائع ابلاغ سے دوری اختیار کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی اخبار "اسرائیل ھایوم" نے بدھ کی اشاعت میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر، اور کویت جیسے بعض عرب ممالک امریکہ کی وساطت سے، اسرائیل کے تیارہ کردہ میزائیل دفاعی نظام" آئرن ڈوم" خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16