Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85604
Published : 19/10/2015 6:36

عراقی سیکورٹی فورس نے داعش کا ڈرون طیارہ مار گرایا

عراق میں سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد گروہ داعش کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا گیا ہے

بغداد میں آپریشنل کمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کمان سے وابستہ فوجیوں نے صوبہ الانبار کے الکرمہ علاقے میں دہشت گردوں کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایاہے- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ الکرمہ کے ہی علاقے میں ایک آپریشن کے دوران کم سے کم پندرہ دہشت گردوں کوہلاک کردیا گیا ہے -

عراقی فوج نے دہشت گردوں کی دوگاڑیوں کو بھی تباہ کردیا -

دوسری جانب بغداد کے شمالی علاقے الطارمیہ میں ایک بازار میں ہونےوالے دستی بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوگئے -

جبکہ بغداد کے ہی الشعب علاقے میں بھی ایک بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور چھے دیگرزخمی ہوگئے - ان دونوں دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20