Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85608
Published : 19/10/2015 6:52

صدر مملکت نے مناسب سائبر فضا فراہم کئے جانے پر تاکید کی ہے۔

صدر مملکت جناب حسن روحانی نے کہا ہے کہ سائبرٹیکنالوجی، انٹرنیٹ اورسوشیل میڈیا سے استفادے کے لئے عوام کے لئے سہولتیں فراہم کی جائیں البتہ ان وسائل سے حاصل ہونےوالی معلومات سے غلط استفادے کے سدباب کا بھی انتظام کیاجانا چآہئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کی رات کو اعلی کونسل برائے سائبر اسپیس کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عالمی معیشت میں مواصلاتی کمپنیاں قابل ذکر حصے کی مالک ہیں۔ انہوں نے  سائنسی ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مواصلاتی وسائل و ذرائع سے استفادہ کرنے سے اقتصادی فوائد کے علاوہ معلومات اور الیکٹرانیک خدمات کے حوالے سے متوازن دسترسی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں دفتری نظام میں بدعنوانیوں اور اخراجات میں کمی آتی ہے- ان کا کہنا تھا کہ اس سے ٹرافیک کے ںظام میں بہتری آتی ہے اور ماحولیات کا تحفظ بھی ہوتا ہے۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ سائبر اسپیس سے صحیح استفادہ کرنے اور اس کے ثقافتی اور اقتصادی پہلوؤں سے بہرہ مند ہونے کےلئے مفید معیارات بنانے نیز ساتھ ساتھ ثفاقتی لحاظ سے ممکنہ نقصانات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہوشیار رہنے کی ضروررت ہے۔ صدر جناب حسن روحانی نے با صلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور رقابتی فضا میں نالج بیسڈ کمپنیوں کی شرکت کے لئے ان کی حمایت کو ضروری قراردیا۔  اس اجلاس میں ایران میں ایرانی اسلامی ثفاقتی معیاروں کے مطابق کمپیوٹر گیمز بنانے والوں کی حوصلہ افزائی  کرنے کی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12