Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85647
Published : 19/10/2015 12:40

صنعا میں مظاہرہ

ہزاروں کی تعداد میں یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کرکے یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

سبا نیٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارلحکومت صنعا میں یہ عوامی مظاہرہ اتوار کے روز اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد یمنی عام شہریوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے سعودی وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں عالمی اداروں کی خاموشی کی بھی شدید مذمت کی۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی عام شہریوں کے شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس وقت بھی یمن کا محاصرہ جاری رہنے کے سبب ہزاروں یمنی عام شہریوں کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19