Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85649
Published : 19/10/2015 12:45

ہندوستان، شامی شہریوں کی جانب سے روسی حملوں کی حمایت

ہندوستان میں مقیم شام کے شہریوں نے دارالحکومت نئی دہلی میں روسی سفارت خانے کے سامنے اجتماع کرکے شام میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملوں کی قدردارنی کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں مقیم شام کے شہریوں نے دارالحکومت نئی دہلی میں اتوار کے روز روس کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور شام میں داعش دہشتگردوں کے خلاف روسی فوجی کارروائی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ماسکو کی جانب سے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

شامی شہریوں نے علاقے کے بعض ملکوں منجملہ عرب ملکوں کی جانب سے داعش دہشت گرد گروہ کی جاری حمایت کی شدید مذمت بھی کی۔ نئی دہلی میں شام کے ایک سفارتکار نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس، پوری عالمی برادری کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے۔

واضح رہے کہ شام میں روس کی جانب سے تیس سمتبر سے داعش دہشت گردوں کے خلاف حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں اس دہشت گرد کے اب تک پانچ سو سے زائد ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20