Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85650
Published : 19/10/2015 12:47

بئرالسبع میں شہادت پسندانہ کارروائی، دو صیہونیوں کی ہلاکت

مقبوضہ بئرالسبع کے علاقے میں ایک فلسطینی جوان کی شہادت پسندانہ کارروائی میں دو صیہونی ہلاک ہوگئے جن میں ایک اعلی افسر شامل ہے۔

مقبوضہ بئرالسبع کے علاقے میں ایک فلسطینی جوان نے اتوار کی رات ایک شہادت پسندانہ کارروائی کر کے دو صیہونیوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک اعلی صیہونی افسر بھی شامل ہے۔

فلسطینی جوان کی اس شہادت پسندانہ کارروائی میں آٹھ دیگر صیہونی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی جوان کی اس شہادت پسندانہ کارروائی میں اٹھارہ صیہونیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ زخمیوں میں کئی صیہونی فوجی بھی شامل ہیں۔ 

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیموں منجملہ حماس اور جہاد اسلامی نے فلسطینی جوان کی اس شہادت پسندانہ کارروائی کی قدردانی کی ہے اور اسے فلسطینیوں کی نئی انتفاضہ میں اہم تبدیلی سے تعبیر کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18