Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85686
Published : 20/10/2015 6:32

امریکی ڈرون حملے میں 12 افغان شہری جاں بحق

افغانستان میں شادی کی ایک تقریب پر امریکا کے ڈرون حملے میں بارہ عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

کابل سے افغان ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ لوگر کے ضلع خروار کے علاقے غاشی میں پیر کو شادی کی ایک تقریب پر امریکا کے ڈرون حملے میں کم سے کم چھے عام افغان شہری جاں بحق ہوگئےہیں۔

عینی شاہدوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکا کے ایک ڈرون طیارے نے اس علاقے میں شادی کی ایک تقریب پر بمباری کی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شادی کی اس تقریب میں طالبان کا کوئی بھی فرد شریک نہیں تھا۔

صوبہ لوگر کے ایک سیکورٹی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں بارہ عام شہری مارے گئے ہیں۔

امریکا ہمیشہ یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ افغانستان اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان پر بمباری کرتا ہے لیکن عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ امریکا کے ڈروں حملوں میں زیادہ تر عام شہری نشانہ بنتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20