Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85694
Published : 20/10/2015 7:7

شمال مشرقی لبنان میں بم کا دھماکہ، متعدد ہلاک اور زخمی

لبنان کے شمال مشرقی شہر الملاھی میں ایک دھماکے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد دیگرزخمی ہوگئے ہیں۔

غیرسرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ مسلح دہشت گردوں کی ایک گاڑی پر لبنانی فضائیہ کے حملے کے نتیجے میں ہوا ہے -

لبنان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے بھی ایک فوجی ذریعےکے حوالے سے کہا ہے کہ اس حملےمیں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے - لبنان کے ہی المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ لبنانی فوج کے فضائی حملے کا نشانہ دہشت گروں کاٹھکانہ ہی تھی -

واضح رہے کہ لبنان کا شمال مشرقی علاقہ عرسال اور اس کے آس پاس کے علاقے منجملہ الملاہی کا علاقہ گذشتہ تین سال سے دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا میدان رہا ہے - یہ عرسال اور اس کے مضافاتی علاقے شام کی سرحد کےقریب واقع ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13