Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85794
Published : 21/10/2015 13:59

بحران شام کے حل میں ایران کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

امریکہ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام کے بحران کے حل میں ایران کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے بحران  شام کے بارے میں ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ شام کے مسئلے کے حل میں ایران اور روس ایک بنیادی ضرورت ہیں۔ مارک ٹونر نے دعوی کیا کہ شام میں روس کے حالیہ فضائی حملے دہشتگردوں کے خلاف نہیں بلکہ بشار اسد کی حکومت کو مضبوط کرنے کے لئے انجام پا رہے ہیں۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ بشار اسد شام کے بحران کے حل میں حصہ دار نہیں ہیں اور ماسکو کے فضائی حملوں سے صرف عام شہریوں کے خلاف  نقصانات میں اضافہ ہوگا-

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے شام میں کیوبا کے فوجیوں کی موجودگی کے میڈیا کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے  کہا ہے کہ واشنگٹن کے پاس اس کے ثبوت موجود نہیں ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13