Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85797
Published : 21/10/2015 14:7

داعش کے وحشیانہ اقدامات

داعش دہشت گرد گروہ عراق میں شکست سے بچنے کے لیے زہریلی گیسیں استعمال کررہا ہے۔

لبنان کی العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مشترکہ فوجی کمانڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش نے شمالی تکریت میں عراقی فورسز کے خلاف جو بم استعمال کئے ہیں ان میں زہریلی کلورین گیس کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس بیان میں مزید آیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ عراقی فورسز کی پیشقدمی اور اپنی یقینی شکست سے بچنے کے لئے زہریلی کلورین گیس استعمال کررہا ہے ۔اس سے پہلے بھی خبری ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ داعش نے شام کے مختلف علاقوں بالخصوص حلب میں کیمیائی مواد سے استفادہ کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ سعودی عرب نے داعش کو زہریلی کلورین گیس فراہم کی ہے۔

یاد رہے دہشتگرد گروہ داعش کو سعودی عرب، ترکی اور امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور یہ تینوں ممالک داعش کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد میں پیش پیش ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11