Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85799
Published : 21/10/2015 14:12

عزاداران حسینی پر بحرینی پولیس کا تشدد، متعدد زخمی

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے عزاداران حسینی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا ہے۔

بحرینی ذرائع کے مطابق شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے المالکیہ اور کرزکان جیسے علاقوں میں عزاداری کے پرچم اور بینر اکھاڑنے کی کوشش جس پر مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج کیا۔

شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے عزاداری کے پرچموں کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر آنسوں گیس کی شیلنگ کی اور انہیں براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد عزادار زخمی ہوگئے۔ 
بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے محرم کے آغاز ہی میں مختلف شہروں میں نصب کیے جانے والے سیاہ پرچموں اور بینروں کوں اکھاڑنا شروع کردیا تھا۔
بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے بحرین کی شاہی حکومت کے ذریعے عزاداری کے پرچموں اور بینروں کی بے حرمتی کے حوالے سے کم از کم گیارہ شکایات اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر کے حوالے کی ہیں۔ 
بحرین ک شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکار گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو روکنے کے لیے عزاداروں کو بڑے منظم طریقے سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13