Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85804
Published : 21/10/2015 14:25

سعودی عرب نے سانحہ منیٰ کے حوالے سے ذمہ دارانہ برتاؤ نہیں کیا، وزیر خارجہ ایران

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے سانحہ منیٰ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا۔ سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر احمد فہیما کی تدفین کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران کی وزارت خارجہ سانحہ منیٰ کی بدستور پیروی کر رہی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اور حج انتظامیہ نے سانحہ منیٰ کے حوالے سے ذمہ دارانہ برتاؤ نہیں کیا اور حاجیوں کی جان بچانے کے لئے مناسب اقدامات بھی انجام نہیں دیئے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ سعودی انتظامیہ نے مرنے والوں کی شناخت کے حوالے سے بھی لازمی اقدامات نہیں کیے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے سانحہ منیٰ میں مختلف اسلامی ملکوں کے حجاج کرام کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ سانحہ منیٰ کی تحقیقات کی غرض سے دیگر اسلامی ملکوں کے ساتھ صلاح مشورہ کررہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔ 
قابل ذکر ہے کہ چوبیس ستمبر کو عیدالضحی کے دن منیٰ میں پیش آنے والے المناک سانحے میں ہزاروں حجاج کرام شہید ہوگئے تھے جن میں سیکڑوں ایرانی حجاج بھی شامل ہیں۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11