Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85810
Published : 22/10/2015 9:57

امریکی سینیٹر کی اسرائیل پر کڑی نکتہ چینی

ایک سینئرامریکی سینیٹر نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بارے میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے رو‏‏یّے پر سخت تنقید کی ہے

امریکی سینیٹرڈائن فنشٹن نے،جو ڈیموکریٹک پارٹی کی سینئر پارلیمنٹرین اور پارٹی کی خارجہ امور سے متعلق کمیٹی کی رکن بھی رہ چکی ہیں،ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور نیتن یاھو اپنا طرز عمل درست کریں۔
واضح رہے کہ صہیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاھو نے گذشتہ جمعرات کو ایک بار پھر دعوی کیا تھا کہ اس معاہدے سے اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور ایٹمی ہتھیاروں تک ایران کی دسترسی کو آسان بنادے گا۔
امریکی سینیٹر نے کہا کہ نیتن یاھو کے اس طرح کے بیانات سے ان پر مزیدتنقیدیں ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کاش نیتن یاھو اپنے اعصاب پر قابو پاسکتے۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ نیتن یاھو تنقید تو کرتے ہیں لیکن اس معاہدے کا انہوں نے کوئی متبادل پیش نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ سینیٹر ڈائن فنشٹن امریکی کانکرس میں نیتن یاھو کی تقریر کی سخت مخالف تھیں اورانہوں نے اس طرح کی تقریر کو حقارت آمیز، شرمناک اور گستاخانہ قراردیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11