Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85811
Published : 22/10/2015 10:2

فلپائن میں طوفان: مرنے والوں کی تعداد سینتالیس ہوگئی

فلپائن میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد سینتالیس ہوگئی ہے۔

منیلا سے ہمارے نمائندے نے فلپائن کے سرکاری ذرائع کے حوالے رپورٹ دی ہے کہ بدھ کو کاپو طوفان کی شدت میں کمی آگئ ہے لیکن مرنے والوں کی تعدادبڑھ کے سینتالیس ہوگئی ہے اور اب بھی ایک لاکھ سے زائد لوگ عارضی کیمپوں میں موجود ہیں۔

فلپائن کے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ بعض علاقوں میں پانی نیچے آگیا ہے لیکن نشیبی علاقوں میں اب بھی سیلاب کی کیفیت باقی ہے۔

یاد رہے کہ فلپائن میں تین دن پہلے شروع ہونے والے کاپو طوفان کی رفتار ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے اور یہ طوفان اب تائیوان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11