Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 85812
Published : 22/10/2015 10:4

امریکہ: امتیازی سلوک کے خلاف سیاہ فاموں کا مارچ

واشنگٹن میں سیاہ فام عوام کی ایک تعداد نے مظاہرہ کرکے غیر سفید فاموں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں بدھ کو سیاہ فام عوام نے نسل پرستی اور غیر سفید فام لوگوں کے ساتھ پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سیاہ فام عوام کی ایک تعداد نے واشنگٹن میٹرو اسٹیشن کے سامنے اجتماع کیا اور وہاں سے پولیس کے مرکزی دفتر کی جانب جلوس نکالا۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کی نسل پرستی کے خلاف نعرے درج تھے۔

بعض بینروں پر سوالیہ نشان کے ساتھ یہ عبارت لکھی ہوئی تھی کہ ؟ ہم آزاد ہیں یا نہیں " واشنگٹں میں سیاہ فام مظاہرین نے حکومت سے سیاہ فاموں کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ، امتیازی سلوک اور پولیس کا تشدد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس مظاہرے میں شریک اینٹی وار گروپ کے ایک رکن نے ملک کے غریب سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے نسل پرستانہ رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے مضافات میں غریب سیاہ فام سستے فلیٹوں میں رہتے ہیں ، لیکن ہر روز ان پر وہاں سے نکلنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

اینٹی وار گروپ کے اس رکن نے کہا کہ آج کے مظاہرے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ سیاہ فاموں کی زندگی بھی دوسروں کی ہی طرح اہمیت رکھتی ہے ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13