سه شنبه - 2019 مارس 19
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 86549
تاریخ انتشار : 3/11/2015 18:43
تعداد بازدید : 15

یمن پر سعودی جارحیت، متعدد شہری شہید اور زخمی

یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تازہ بمباری میں متعدد بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ آٹھ مہینے کی طرح پیر کو بھی یمن کے مختلف علاقوں میں اپنی وحشیانہ بمباری جاری رکھی

العالم کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ کے حیدان علاقے میں کلسٹربموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ عام شہری شہید اوردسیوں دیگرزخمی ہوگئے

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جنوب مغربی صوبے تعز میں بھی الشریحہ کے بازار، ایک اسکول اورشہرکی یونیورسٹی پرحملہ کیا - اس حملے میں بھی سات عام شہری شہید اورتیرہ دیگرزخمی ہوگئے -

سعودی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کو بھی اپنے حملوں کانشانہ بنایا اس حملے میں بھی متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں -

ادھرمغربی صوبے حجہ کے رہائشی مکانات اور زرعی اراضی پیرکو بھی سعودی جنگی طیاروں سے محفوظ نہیں رہیں جبکہ مارب میں بھی سعودی لڑاکاطیاروں کے حملےمیں متعدد عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہوگئے -

دوسری جانب یمنی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کےجواب میں سعودی عرب کے سرحدی صوبے میں القرن اور الرمضہ فوجی چھاؤنیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اورزخمی ہوگئے -

یمنی فوج نے سعودی عرب کے علاقے عسیر کے المحارہ گاؤں میں سعودی عرب کے میزائلی اڈے کو تباہ کردیا جبکہ سعودی عرب کے حدیشں ، رجلا اور المخروق فوجی اڈے بھی یمنی فوج کے میزائلی حملوں کا نشانہ بنے -


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :