دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 86553
تاریخ انتشار : 3/11/2015 18:55
تعداد بازدید : 10

شیخ نمر کی حمایت میں بحرینیوں کے مظاہرے

بحرین کے عوام نے سعودی عرب کے سرکردہ شیعہ عالم دین اور سیاسی و مذہبی رہنما آیت اللہ نمر باقر النمر کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق بحرین کے عوام اتوار کی شام دارالحکومت منامہ کے علاقے بلادالقدیم اور معامیر کی سڑکوں پر اتر آئے اور انہوں نے سعودی حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ 

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں آیت اللہ نمرباقر النمر کی تصاویر بھی اٹھار رکھی تھیں اور وہ ان کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے آل سعود کو خبردار کیا کہ اگر اس نے آیت اللہ نمر باقرالنمر کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ایسے ہی مظاہرے بحرین کے شمالی اور مرکزی علاقوں میں بھی کئے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جنہیں سعودی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی پرامن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق بحرین کے عوام نے اتوار کی شام اس مسجد کے مقام پر نماز جماعت ادا کی جسے بحرین کی شاہی حکومت نے مذہبی تعصباب کی پالیسی کے تحت شہید کردیا تھا۔ ملک میں جمہوری تحریک کو کچلنے کے لئے بحرین کی شاہی حکومت نے ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کی مسجدوں کو شہید کر نا شروع کردیا ہے۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت اب تک سیکڑوں مساجد اور امام بارگاہوں کو منہدم کرچکی ہے۔ بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام جمہوریت کے قیام، مذہبی تعصبات کے خاتمے اور تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :