دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 86613
تاریخ انتشار : 4/11/2015 17:13
تعداد بازدید : 12

مسجدالاقصی پر ایک بار پھر صیہونی فوج کا حملہ

صیہونی آباد کاروں اور فوجیوں نے پیر کو قبلہ اول پر حملہ کرکے اس کی بے حرمتی کی کوشش کی-
صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں نے پیر کو ایک بار پھر قبلہ اول مسجدالاقصی پر حملہ کرکے اس کی بے حرمتی کی کوشش کی ہے ۔ فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے، کہ جن کے ساتھ غیر قانونی صیہونی بستیوں کے آبادکار بھی تھے، ایک بار پھر باب المغاربہ سے قبلہ اول مسجد الاقصی میں داخل ہوگئے- جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں نے اللہ اکبر اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں کے ساتھ صیہونیوں کے مقابلے میں مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور انہیں مسجد الاقصی سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔

قابل ذکر ہے کہ اکتوبر کے اوائل سے صیہونیوں کے ذریعے قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے کی کوششوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور صیہونی فوجی اور آباد کار تقریبا ہر روز قبلہ اول میں داخل ہوکے اس کی بے حرمتی کی کوشش کرتے ہیں لیکن فلسطینیوں کی مزاحمت کا سامناہونے کے بعد انہیں وہاں سے نکلنا پڑتا ہے۔

اکتوبر کے اوائل میں مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے بعد سے ہی فلسطینی نوجوانوں کی نئی تحریک مزاحمت انتفاضہ قدس شروع ہوئی ہے جس میں اب تک مجموعی طور پر چوہتر فلسطینی، صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :