يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 86653
تاریخ انتشار : 5/11/2015 10:43
تعداد بازدید : 1

امریکی جنگی جرائم پر عالمی برداری کی خاموشی شرمناک ہے: ایم ایس ایف کی سربراہ

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے افغانستان کے شہر قندوز میں امریکی جنگی جرائم پر عالمی برداری کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا ہے۔
ڈاکٹروں کی عالمی تنطیم ایم ایس ایف کی سربراہ جوآن لیو نے کہا ہے کہ قندوز میں ان کی تنطیم کے اسپتال پر امریکی حملے کو جنگی جرم قرار دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے چھتر ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قندوز کے اسپتال پر امریکی حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات انجام دیں۔
ڈاکٹروں کی عالمی تنطیم نے یہ اپیل ایسی حالت میں کی ہے جب عالمی برادری نے تاحال اس کے مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی ہے اور اس سانحے پر مسلسل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اکتوبر کے مہینے کے آغاز میں امریکہ نے افغانستان کے شہر قندوز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے اسپتال کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں اس تنظیم کے کارکنوں سمیت چوبیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :