يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 86657
تاریخ انتشار : 5/11/2015 10:52
تعداد بازدید : 11

ایران کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، شامی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہاہے کہ شام کی جنگی صورتحال پہلے سے بہتر معلوم ہورہی ہے اور یہ صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے تہران میں شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد سے ملاقات میں کہاکہ جس طرح کے حقائق سامنے آرہے ہیں ان کے پیش نظر شام میں جنگی صورتحال شامی عوام کے حق میں بہتر ہوگی - شام کے وزیرخارجہ فیصل مقداد نے بھی اس ملاقات میں ایران کے عوام اور حکام کے لئےصدر بشاراسد کا سلام پہنچاتے ہوئے شام کے لئے ایران کی بے دریغ حمایت کی تعریف کی-

انہوں نے ماسکو میں روسی صدر پوتن اورشام کے صدر بشاراسد کی ملاقات کوتاریخی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات خاص طور پر دہشت گردوں کےخلاف روس کی کارروائیوں اور شام کے لئے روس کی حمایت کے تناظر میں بہت ہی اہم تھی- فیصل مقداد نے کہاکہ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرروسی طیاروں کے حملوں کے بہت ہی اچھے نتائج نکلے ہیں اور روسی فضائیہ کے اقدامات امریکا کے غلط اقدامات اور پالیسیوں کے بالکل برخلاف ہیں- شام کے نائب وزیرخارجہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اس وقت شام میں امریکا اوراس کے اتحادیوں کی جنگ شام کی قانونی حکومت کے خلاف ہے نہ کہ دہشت گردوں کے خلاف کہاکہ امریکا کا مقصد گذشتہ پانچ سالہ بحران کو ختم کرنے کے بجائے شام کو تباہ و برباد کردینا تھا- ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا ایک اورمقصد شام کو ایک تھکادینے والی جنگ میں کھینچنا تھا تاکہ شام صیہونی حکومت کے خلاف اپنا کوئی اقدام نہ کرسکے-

شامی نائب وزیرخارجہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ موجودہ حالات میں سعودی عرب کے مقاصد پوری طرح صیہونی حکومت کےمقاصد سےہم آہنگ ہیں کہا کہ شام کی حکومت اورعوام رہبرانقلاب اسلامی کے فرمودات کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آپ نے شام کے بحران کے بارے میں جو ریڈ لائن مقرر کی ہے یہ وہی چیز ہے جس پر شام کی حکومت اورعوام یقین رکھتے ہیں- شام کے نائب وزیرخارجہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں فوج کی پیشقدمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم دیکھ رہے ہیں کہ بعض مخالف مسلح گروہ اب حکومت اور عوام سے صلح کرنا چاہتے ہیں اسی لئے شام کے صدر کا اس بات پر یقین ہے کہ ایران اورحزب اللہ کے ساتھ شام کے اتحاد کا نتیجہ کامیابی کے علاوہ کچھ اور نہیں نکلے گا- انہوں نے کہاکہ آئندہ ویانا اجلاس بھی بہت ہی اہم ہوگا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :