Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86668
Published : 5/11/2015 17:7

دہشت گردی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ عراقی وزیر اعظم

عراق کے وزیر اعظم نے دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو ملک کی اقتصادی مشکلات کا اہم ترین سبب قرار دیا ہے۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے بدھ کو وزارت تعلیم کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں کہا کہ اس وقت عراق جن اہم مشکلات سے دوچار ہے وہ دہشت گردی اورمعاشی مشکلات ہیں - انہوں نے کہا کہ قومی عزم وارادے کے بدولت عراق پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگیا ہے اور مشکلات سے عبور کرلے گا -

حیدرالعبادی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ کچھ عناصر عراقی حکام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہا کہ چونکہ عراق میں طاقت کی تقسیم ایک اہم مسئلہ ہے اس لئےبعض عناصر کی کوشش ہے کہ عراقی حکام کے درمیان اختلافات پیدا کریں انہوں نے کہا کہ اس لئے سبھی عراقی حکام کو چاہئے کہ اس قسم کے فتنوں سے ہوشیار رہیں - عراقی وزیراعظم نے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کامیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ عراقی فورس نے مختلف علاقوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بہت سے علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے اوراب ان علاقوں میں امن قائم ہوچکا ہے - انہوں نے کہا یہ سب عراقی عوام میں اتحاد ویکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18