يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 86672
تاریخ انتشار : 5/11/2015 17:24
تعداد بازدید : 3

شامی فوج اور عوام میں ہم آہنگی، شام کی مکمل ضمانت

شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ شامی فوج اور قوم کی ہم آہنگی، شام کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے تحفظ کی مکمل ضمانت ہے۔

شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے اپنے ملک کے قومی ٹیلیویژن سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شامی فوج اور قوم کا اتحاد اور ہم آہنگی، شام کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے تحفظ کی مکمل ضمانت ہے، تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شامی فوج، دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں شام کی سرحدوں اور تمام شامی شہریوں کا دفاع کر رہی ہے۔

انھوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش کے خلاف اتحاد، اس دہشتگرد گروہ کے خلاف کارروائی کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، کہا کہ امریکہ کی جانب سے اپنے فوجی مشیروں کو علاقے میں بھیجنے کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ علاقے میں اگر روس موجود ہے تو امریکہ بھی موجودگی رکھتا ہے۔

عمران الزعبی نے دہشتگردی کے مقابلے میں ایران، روس، حزب اللہ لبنان اور عراق کو ایک حقیقی محاذ سے تعبیر کیا اور کہا کہ ان کا مقصد، بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد، علاقے میں امن و استحکام کی برقراری اور ملکوں کے قومی اقتدار اعلی کا تحفظ کرنا ہے اور شام کی حکومت، ان ممالک کی کوششوں کی قدردانی کرتی ہے۔

شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے بحران شام کے حل کے لئے ویانا کانفرنس کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویانا کانفرنس، شام میں جنگ بندی، بیرونی مداخلت کے خاتمے اور دہشتگردوں کے شام میں داخلے کی روک تھام پر منتج ہونی چاہئے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :