Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86673
Published : 5/11/2015 17:26

کابل میں امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ

افغانستان کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل کے جنوب میں واقع ایک علاقے میں امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ امریکی ڈرون طیارہ، بدھ کی رات کابل کے جنوب میں واقع موسہی کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

بعض افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق، امریکہ کا یہ جاسوس طیارہ، پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔ ابھی اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ گذشتہ کئی برسوں سے افغانستان میں ڈرون طیارے استعمال کر رہا ہے جبکہ وہ پاکستان، یمن اور صومالیہ میں بھی ڈرون طیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18