Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86682
Published : 6/11/2015 18:31

صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے

فلسطین کی تحریک حماس نے فلسطینیوں سے جمعہ کے روز صیہونی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں فلسطینیوں سے جمعہ کے روز غاصب صیہونی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضۂ قدس، فلسطینیوں کے مقاصد پورے ہونے تک بدستور جاری رہے گی۔

تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس، غزہ اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی جوانوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپیں، صیہونی حکومت کے لئے سخت پریشانی اور مشکلات کا باعث بنی ہیں اور صورت حال بالکل بے قابو ہوتی جا رہی ہے، ایسی حالت میں فلسطینیوں کو چاہیے کہ اپنی تحریک انتفاضۂ قدس، بدستور جاری رکھیں تا کہ صیہونی حکومت کو اپنی جارحانہ کارروائیوں کا سبق مل سکے۔

اس بیان میں تحریک حماس نے صیہونی حکومت سے جارحانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی لاشیں واپس کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18