Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86685
Published : 6/11/2015 18:41

ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی قدردانی

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کی منظوری سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے اقدامات نظام کے مفادات کی بنیاد پر تھے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق اس کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایٹمی مسائل کے سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی، حکومت اور قوم کے عزم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم نے سیاسی جہاد میں چھ عالمی طاقتوں کے مقابلے میں بہت عمدہ کارنامہ انجام دیا۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے بیرون ملک تعینات ایرانی سفیروں اور نمائندوں کے دوسرے اجلاس کی اختتامی تقریب میں تہران میں تقریر کے دوران ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے کام کے کٹھن ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران اسلامی کے فرزندوں نے ایسا کام انجام دیا جو دنیا کی سفارت کاری کی تاریخ میں ایرانیوں کے باعث فخر کارنامے کے طور پر ہمیشہ کے لئے ثبت ہو چکا ہے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اسلامی دنیا کو درپیش صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی صورتحال اچھی نہیں ہے اور قرآن کریم کے فرمان کے مطابق مسلمانوں کو اسلامی دنیا کے اتحاد کے لئے نہ صرف ممکنہ حد تک جنگ شروع کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے بلکہ ان کو آپس میں ہر گز جنگ نہیں کرنی چاہئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16