شنبه - 2019 مارس 23
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 86689
تاریخ انتشار : 6/11/2015 18:48
تعداد بازدید : 2

نریندر مودی کے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے دورے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سخت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔
ایسو شی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی فوج اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جموں و کشمیر کی سڑکوں کے دونوں طرف انواع و اقسام کی رکاوٹیں اور خاردار تاروں کی باڑھ لگا دی ہے۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرینگر کے قدیمی علاقے میں پولیس نے لوگوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق سرینگر کی جامع مسجد کو بھی سیکورٹی اہلکاروں نے اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے اور لوگوں کو وہاں نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے بھی جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کشمیر کے حریت رہنماؤں نے جمعے کو کشمیری عوام سے وسیع پیمانے پر مظاہرے کرنے کی اپیل کی تھی ۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے حریت رہنماؤں نے اسی طرح شہر سرینگر میں اس جگہ کے قریب جہاں نریندر مودی جلسہ عام کرنے والے ہیں، لوگوں کو سنیچر کے دن احتجاجی اجتماع کرنے کی بھی کال دے رکھی ہے۔ 
اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے احتجاجی مظاہروں اور اجتماع کو روکنے کے لئے کشمیری رہنماؤں اور ان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :