Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86690
Published : 6/11/2015 18:51

امریکہ شام میں دہشت گردوں کو مزید ہتھیار دے گا

امریکہ شام میں دہشت گردوں کو مزید ہتھیار دے گا امریکا نے شام میں حکومت اور عوام کے خلاف برسرپیکار دہشت گردوں کو مزید اسلحے دینے کا اعلان کیا ہے۔

رائٹرز نے امریکی قیادت میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے ترجمان کرنل اسٹیوارڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا نے دمشق حکومت کے مخالف ڈیموکریٹک مسلح گروہوں کو مزید اسلحے ارسال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی فضائیہ نے گزشتہ مہینے اعلان کیا تھا کہ اس کے جنگی طیاروں نے شام میں مسلح گروہوں کے لئے تقریبا پچاس ٹن جنگی سازو سامان گرائے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکا کے گرائے ہوئے ان جنگی وسائل کا ایک بڑا حصہ داعش کو پہنچ گیا ہے۔ امریکا نے شام کے ساتھ ہی عراق میں بھی جو اسلحے گرائے ہیں ان میں سے اکثر داعش کو ملے ہیں۔

دوسری طرف امریکا کے ایک ڈیموکریٹ سینیٹر نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں صدر باراک اوباما کی پالیسی اب بھی شفاف نہیں ہے۔امریکی سینٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے رکن سینیٹر ٹم کین نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس شام کے صدر بشار اسد اور دہشت گرد گروہ داعش کے بارے میں کوئی ٹھوس اسٹریٹیجی نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ داعش ایک دہشت گرد گروہ ہے اور امریکا کو اس کے خلاف فوجی کارروائی کرنی چاہئے۔ سنیٹر ٹم کین نے کہا کہ البتہ حکومت، کانگرس کی اجازت کے بغیر کوئی فوجی کارروائی شروع نہیں کرسکتی اس لئے کانگرس کو داعش کے خلاف فوجی کارروائی کے موضوع پر بحث شروع کرنی چاہئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18