Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86692
Published : 6/11/2015 18:56

دہشت گردی ایشیا اور یورپ کے لئے مشترکہ چیلنج: فیڈریکا موگرینی

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے دہشت گردی کو ایشیا اور یورپ کے لئے مشترکہ چیلنج قرار دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فیڈریکا موگرینی نے لکزمبرگ میں ایشیا اور یورپ کے وزرائے خارجہ کے بارہویں مشترکہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کا مشترکہ مستقبل ہے اور سب کو مل جل کر اس کو بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اور ایشیا کے مشترکہ اہداف، خواہشات اور مشترکہ تشویشیں ہیں اور دہشت گردی جو سب کے لئے مشترکہ چیلنج ہے اس نے ایشیا کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یورپ اور ایشیا میں دنیا کے ساٹھ فی صد لوگ رہتے ہیں اور یہ بات سمجھنی چاہئے کہ ان دونوں براعظموں کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آب و ہوا کی تبدیلی، بحرانوں پر کنٹرول کے طریقے اور قدرتی آفات سمیت مختلف مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تمام ممالک اور براعظم پہلے سے زیادہ ایک دوسرے پر منحصر اور ایک دوسرے سے وابستہ ہوں گے۔

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یورپ اور ایشیا کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس کے شرکا دو براعظموں یورپ اور ایشیا کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے اور تمام میدانوں میں تعاون کی تقویت کے خواہاں ہیں ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18