چهارشنبه - 2019 مارس 20
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 86693
تاریخ انتشار : 6/11/2015 18:59
تعداد بازدید : 4

یمن میں صیہونی مخالف مظاہرے کی اپیل

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے یمن پر جارحیت میں صیہونی حکومت کی شمولیت کی مذمت میں مظاہرے کئے جانے کی اپیل کی ہے۔

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں یمنی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ، یمن پر جارحیت میں صیہونی حکومت کی شمولیت کی مذمت میں جمعہ کے روز صیہونی حکومت اور اس کی جوہری تنصیبات کے خطرے کے عنوان سے بھرپور مظاہرے کریں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن اور آبنائے باب المندب میں صیہونیوں کی لالچ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور صیہونی حکومت اپنی پوری توانائی سے اس اسٹریٹیجک علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی عرب کے ہاتھوں یمنی قوم کی نسل کشی، صیہونی حکومت کے مفاد میں ہے اور یمنی قوم کے مظاہرے پوری دنیا پر اس بات کو ثابت کریں گے کہ وہ اپنے ملک کے خلاف سعودی عرب اور صیہونی حکومت کی جارحیت کے مخالف ہیں اور وہ یمن میں ان کے سامراجی منصوبوں کو مسترد کرتے ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :