Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86710
Published : 7/11/2015 7:55

عراق میں تین دہشت گردانہ بم دھماکے، کم از کم چوبیس افراد جاں بحق اور زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں تین بم دھماکوں میں کم از کم چوبیس افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے عراق کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بغداد کے شمالی علاقے سبع البور میں ایک رہائشی علاقے میں سڑک کنارے بم کا دھماکہ ہوا جس میں تین افراد جاں بحق اور نو زخمی ہو گئے۔ 

دوسرا دھماکہ میدان علاقے کے ایک بازار میں ہوا جس میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دیسی ساختہ بم کا دھماکہ تھا۔ جبکہ بغداد کے ایک اور شمالی علاقے طارمیہ میں عراقی فوج کی ایک گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم کے پھٹنے سے ایک فوج جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع نے بھی جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کر دی ہے۔ 

واضح رہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے گزشتہ سال شام کی سرحد عبور کرنے کے بعد عراق کے بہت سے علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور تب سے لے کر اب تک وہ عراقی عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18