Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 86716
Published : 7/11/2015 8:11

شام اور یمن کا مسلہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے: عمان

عمان نے ایک بار پھر شام اور یمن کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ شام اور یمن کا مسلہ صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ 

یوسف بن علوی نے کہا کہ ان کا ملک شام اور یمن کا بحران پرامن طریقے سے حل کرنے کی غرض سے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لا رہا ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر جمعرات کو اچانک عمان کے دورے پر مسقط پنہچے تھے۔ عمان خلیج فارس تعاون کونسل کا وہ واحد ملک ہے جس نے شام اور یمن کے بارے میں آزادانہ موقف اپنایا ہے اور وہ یمن پر حملہ کرنے والے سعودی اتحاد میں بھی شامل نہیں ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21