يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 86800
تاریخ انتشار : 8/11/2015 9:33
تعداد بازدید : 3

عراقی فوج کی صوبہ الانبار میں پیش قدمی، داعش کو بھاری جانی و مالی نقصان

عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے صوبہ الانبار میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے داعش کو مزید بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق عراقی افواج نے صوبہ الانبار کے علاقے بوحیات میں داعش کی متعدد سرنگوں کا پتہ لگا کے ان کو تباہ کردیا ہے۔ اس کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ 

دوسری طرف عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے داعش کے ایک کارواں پر موصل سے نکلنے کے بعد بمباری کر دی اس بمباری میں داعش کی اٹھارہ گاڑیاں تباہ اور درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں چھبیس کا تعلق چچنیا سے بتایا گیا ہے۔ 

اسی کے ساتھ سومریہ نیوزسائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ شہر بیجی کے مغرب میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایک مشترکہ آپریشن میں تکفیری دہشت گردوں کی چار گاڑیاں تباہ اور ان میں موجود سبھی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ادھر البغدادیہ نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ شہر فلوجہ میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر فوج کے حملے میں کم سے کم چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دوسری طرف رمادی کے شمال میں واقع علاقے الجراشی میں ایک فضائی حملے میں داعش کی دو گاڑیاں تباہ ہو گئيں۔ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ البومرعی نامی علاقے میں چار دہشت گرد مارے گئے اور ان کی بچھائی ہوئی چوبیس بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :