سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 86808
تاریخ انتشار : 8/11/2015 9:54
تعداد بازدید : 5

ایران خطے کا ایک طاقتور اور موثر ملک ہے: علی اکبر ولایتی

تشخیص مصحلت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران خطے کے ایک طاقتور اور موثر کر دار کے حامل ملک میں تبدیل ہوگیا ہے۔
تہران میں ریڈیو ٹیلیونژن نیوزایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ پچھلے چار سو برس کے دوران ایران اتنا طاقتور نہیں تھا جتنا آج ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت خطے کا کوئی بھی ملک سیاسی اور ثقافتی لحاظ سے ایران کی برابری نہیں کرسکتا۔ 

اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ خطے کے حوالے سے ایران کی نیک نیتی پوری طرح ثابت ہوچکی ہے اور تہران کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے واضح کیا کہ شام اور عراق میں ایران کے فوجی مشیروں کی تعیناتی ان ملکوں کی درخواست پر عمل میں آئی ہے۔ 

انہوں نے کہ تہران کا مقصد دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں ملکوں کے عوام اور حکومت کی مدد کرنا ہے۔ ایران کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹیر کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران سب سے بڑی طاقت ضرور ہے لیکن وہ پوری نیک نیتی کے ساتھ خطے کے دیگر ملکوں اور اقوام کی مدد کرنا چاہتا ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :