يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 88208
تاریخ انتشار : 27/11/2015 12:18
تعداد بازدید : 1

عراق کی تقسیم کے نتائج کے بارے میں مجلس اعلائے اسلامی عراق کا انتباہ

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی نے مذہبی اور قومی بنیاد پر عراق کی تقسیم کے نتائج کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے ترجمان حمید معلہ الساعدی نے کہا ہے کہ مذہب اور قوم کی بنیاد پر عراق کے ٹکڑے کرنا ملک کے بحرانوں کاراہ حل نہیں ہے بلکہ اس سے ملک مختلف مشکلات سے دوچار ہوجائے گا۔

حمید معلہ الساعدی نے کہا کہ عراق کی تقسیم متنازعہ علاقوں سے متعلق اختلافات میں شدت اور قومی سرمائے کی تقسیم کے طریقے کے بارے میں اختلاف پیدا ہونے کا باعث بنے گی۔انہوں نے کہا کہ عراق کے بحرانوں کی بہترین راہ حل قومی اتحاد و یکجہتی کا تحفظ ہے۔

مجلس اعلائے اسلامی عراق کے ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں کی فداکاری کے نتیجے میں داعش گروہ کی بھاری شکستوں اور پسپائی نیز اس گروہ کے قبضے سے بہت سے علاقوں کی آزادی سے قومی اتحاد و یکجہتی کی تقویت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ 


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :