Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88210
Published : 27/11/2015 12:23

عراق کے کئی علاقوں کی دہشت گردوں کے قبضے سے آزادی

عراقی سیکورٹی فورس نے ملک کے مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام رمادی کے مزید علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

عراق کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق، مسلح افواج کے جوانوں نے داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد رمادی شہر کے بیشتر علاقوں پر تسلط حاصل کر لیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق رمادی شہر کے محلہ حریہ کے پولیس اسٹیشن اور اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل فلسطین پل کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔ عراقی فوج نے رمادی شہر کے جنوبی علاقے التامیم میں داعش کے ایک میڈیا سیل اور اسلحے کے ایک گودام پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کےجوانوں نے مغربی شہر فلوجہ کے علاقے محیسن پر داعش کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

دوسری جانب صوبہ الانبار کی گورننگ کونسل کے رکن عذال فہداوی نے بتایا ہے کہ ملک کے قبائلی عوام نے بڑے پیمانے پر داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کی غرض سے عوامی رضاکاروں میں اپنے ناموں کا اندراج کرانا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبہ الانبار کے دوہزار سے زیادہ افراد نے رضاکار فورس میں شمولیت کے لیے حبانیہ چھاونی میں اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20