Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88219
Published : 27/11/2015 16:56

یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے یمن کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا

یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے یمن کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔ یمنی خبر رساں ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ سے وابستہ یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر پاؤلو لیمپو کے ساتھ ملاقات میں یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں اور یمنی عوام کی مدد کے لئے انجام دیئے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ محمد علی الحوثی نے اس ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام اپنے احتجاجی خط کا جواب بھی حاصل کیا۔ اقوام متحدہ نے اپنے جوابی خط میں یمن میں انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی نیز بنیادی تنصیبات اور آثار قدیمہ کی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس خط میں اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے اٹھارہ نومبر تک یمن میں انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات اور ہزاروں یمنی شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات کو نوٹ کیا ہے جن کے مطابق ان میں سے بہت سے واقعات جنگی جرم شمار ہوتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16