Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88220
Published : 27/11/2015 16:59

غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی شہید

غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعہ کے روز غرب اردن میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا۔ صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی کو غرب اردن میں واقع ایک صیہونی بستی کے قریب بس اڈے پر گولی مار کر شہید کیا۔ صیہونی حکومت کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسطینی نے اپنی گاڑی سے ٹکر مارکر دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا۔ صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے روز بھی بیت المقدس کے شمال اور نابلس کے جنوب میں دو فلسطینیوں کو گولی مارکر شہید کر دیا تھا۔ اکتوبر کے اوائل میں انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک صہیونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ان شہدا میں بائیس نوجوان اور چار عورتیں شامل ہیں۔ اس درمیان غاصب صیہونی حکومت صیہونیت حملے روکنے کے بہانے غرب اردن میں نسل پرستانہ دیوار تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے - ایسناکی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت الخلیل اور صیہونی بستی کریات جات کے درمیان نسل پرستانہ دیوار تعمیر کرنا چاہتی ہے - رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر جنگ موشے یعلون نے الخلیل اور صیہونی بستی کریات جات کے درمیان ایک دیوار کی تعمیر کی خبر دی اور کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے اس دیوار کی تعمیر کا منصوبہ پاس کر دیا ہے۔ صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ یہ دیوار اس دیوار کی طرح ہوگی جو مصری سرحد پر تعمیر کی گئی ہے۔ ادھر فسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو دو ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سرگرم صیہونی کارکنوں نے صیہونی حکومت کے مظالم سے تنگ آکر فلسطینیوں کی جانب سے تحریک مزاحمت میں شدت آنے کی بابت خبردار کیا ہے - فلسطین انفارمیشن سینٹر نے رپورٹ دی ہے کہ کچھ صیہونی کارکنوں اور ان کے اساتذہ نے انتفاضہ قدس کو قابو میں کرنے میں صہیونی حکومت کی سیکورٹی ناکامی اور نتیجے میں صیہونی سوسائٹیوں میں پائی جانے والی مایوسی کی بابت بھی خبردار کیا ہے - ان صیہونی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ مایوسی اور ناامیدی غیر معمولی طور پر صیہونی معاشرے پر سایہ فگن ہو گئی ہے - واضح رہے کہ فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ قدس کو روکنے کے لئے صیہونیوں کی کوششیں نہ صرف یہ کہ ناکام رہی ہیں بلکہ تحریک انتفاضہ قدس کا دائرہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17