يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 88223
تاریخ انتشار : 27/11/2015 17:6
تعداد بازدید : 6

شام: پچاس امریکی فوجی کوبانی شہر میں داخل

امریکہ کے پچاس فوجی شام کے کوبانی شہر میں داخل ہو گئے ہیں۔

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریبا پچاس امریکی فوجی، دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں کردوں کی حفاظت کے بہانے شام کے صوبہ حلب میں واقع کوبانی شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ امریکی فوجی اور فوجی افسر شام اور ترکی کے سرحدی علاقے پینار کی گزرگاہ سے کوبانی شہر میں داخل ہوئے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما نے تقریبا چھ ہفتے قبل شمالی شام میں پچاس امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا حکم جاری کیا تھا۔ 

امریکی صدرباراک اوباما کے حکم میں آیا ہے کہ امریکہ کی اسپیشل فورس کے پچاس اہلکاروں کو شام میں روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ جیسا کہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے وہ شام کی حکومت کے نام نہاد معتدل مخالفین کو ٹریننگ دے سکیں۔ 

واضح رہے کہ امریکی حکومت ان فوجیوں کی جانب سے ٹریننگ دیئے جانے کے پہلو پر بہت تاکید کرتی ہے تاکہ شام کی سرزمین پرامریکہ کی زمینی جنگ سے متعلق ذہنوں میں اٹھنے والے سوالات کو ختم کر سکے لیکن ماضی کے تجربات سے ثابت ہوتا ہے کہ جب امریکہ کسی جنگ زدہ علاقے میں ٹریننگ دینے کے لئے اپنے فوجی بھیجتا ہے تو اس کے بعد امریکہ اس علاقے میں زمینی جنگی کارروائیاں شروع کر دیتا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :