يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 88225
تاریخ انتشار : 27/11/2015 17:11
تعداد بازدید : 9

بانی پاکستان کا مزار بند، دہشت گردی ک خطرہ

بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر عوام کا داخلہ بند کر دیا گیا۔
میڈیارپورٹوں میں بتایا گیا ہے بانی پاکستان کے مزار پر سیکورٹی انتظامات بھی مزید سخت کر دیئے گئے ہیں اور عوام کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت سندھ کو کراچی میں بانی پاکستان کے مزار پر دہشت گردی کے خطرے سے تحریری طور پر آگاہ کیا۔ وفاقی وزارت داخلہ سے تحریری نوٹس ملنے پر سندھ حکومت نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کی سیکورٹی مزید بڑھا کر عوام کے لیے بند کیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے انٹیلی جنس اداروں کو اطلاع ملی ہے کہ دہشت گرد عناصر رینجرز کے آپریشن اور بلدیاتی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لیے مزار قائد کے احاطے میں بڑی کارروائی کرسکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں پانچ دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ حکومت سندھ بلدیاتی انتخابات کی سیکورٹی کے لیے فوج کو طلب کرنے پر غور کر رہی ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :