Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88229
Published : 27/11/2015 17:51

عراق: بم دھماکے میں سولہ افراد جاں بحق

عراق میں ایک بم دھماکے میں سولہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے دن عراق کے صوبہ الانبار کے شہر رمادی کے مغرب میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سولہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے عراقی فوجی اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکارہیں۔

جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات بھی عراق کے دار الحکومت بغداد کے شمال مغربی علاقے البحریہ میں ایک چلتی گاڑی میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ 

دوسری جانب عراق کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جنوبی بغداد کے علاقے المدائن میں دو بموں کا پتہ لگا کر ان کو ناکارہ بنا دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14