Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88230
Published : 27/11/2015 17:53

سعودی عرب میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

سعودی عرب میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرہ ہوا ہے۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں بعض سیاسی قیدیوں کو سنائی گئی سزائے موت کے خلاف مظاہرہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر العوامیہ کے لوگوں نے بعض سعودی شہریوں کو مظاہروں میں شرکت اور جمہوریت کے مطالبے کی وجہ سے سنائی گئی سزائے موت کے خلاف زبر دست مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور نمائشی سعودی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزائے موت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے سزائے موت کے فیصلے کو مخالفین سے انتقام لینے کی کارروائی قرار دیا۔
ادھر ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی، سیاسی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والوں کی گرفتاری پر مبنی اقوام متحدہ کی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ گرفتاریاں انسانی حقوق کی طرف سے سعودی عرب کی عدم توجہی کا ثبوت ہیں۔ ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کو سعودی عرب میں گرفتار کئے گئے اور سزائے موت یافتہ افراد کی آزادی کی کوشش کرنی چاہئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17