Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88233
Published : 27/11/2015 18:1

مقبوضہ فلسطین میں کشیدگی کی اہم وجہ صیہونی حکومت کی توسیع پسندی و مجرمانہ کارروائیاں ہیں ، فلسطینی اتھارٹی

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے صیہونی حکومت کی توسیع پسندی اور مجرمانہ اقدامات کو مقبوضہ فلسطین میں کشیدگی میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے رام اللہ میں یونان کے صدر الیکسس سپراس کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ، صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاھو نے خطے میں امن کے تمام امکانات کو نابود کر دیا ہے۔ محمودعباس کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات ، صیہونی بستیوں کی تعمیر، فلسطینیوں کی گرفتاریاں اور قتل عام اور اقتصادی محاصرے کی وجہ سے فلسطینی عوام کو انتہائی دشوار صورتحال کا سامنا ہے۔ یونان کے وزیر اعظم الیکسس سپراس نے مقبوضہ فلسطین کی کشیدہ صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مسجد الاقصی سمیت تمام مقدس مقامات کے احترام پر زور دیتے ہوئے فلسطین اسرائیل نام نہاد امن مذاکرات میں جاری تعطل کو تشویشناک قرار دیا۔ یونان کے وزیراعظم نے بین الاقومی سطح پر فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14