Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88301
Published : 28/11/2015 15:58

ترکی کے ساحل پر کشتیاں ڈوبنے سے چھے بچے جاں بحق

ترکی کے ساحل پر پناہ گزینوں کی دو کشتیاں غرقاب ہونے سے چھے بچے مارے گئے ہیں۔ دوغان خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چار بچوں کی لاشیں، جن کا تعلق افغانستان سے ہے، ترکی کے شمال مغربی علاقے آیواجیک کے ساحل پر ملی ہیں۔ یہ بچے ایک کشتی پر سوار تھے جو یونان کے جزیرے لسبوس کی طرف جاتے ہوئے غرق ہوگئی۔ اس کشتی پر سوار اکاون دیگر مسافر، جو افغان اور شامی ہیں، اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھر اناتولی خبر رساں ایجنسی نے بھی ترکی کے مغربی ساحل پر ایک سالہ اور چار سالہ دو بچوں کے غرق ہونے کی خبر دی ہے۔ یہ بچے بھی ایک کشتی پر سوار تھے جو یونان کے جزیرہ کاس کی طرف جا رہی تھی اور غرق ہو گئی۔ اس خبر رساں ایجنسی کے مطابق دیگر سترہ مسافر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ دو ہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک چھے لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ پناہ گزیں، جن میں زیادہ تعداد شامی پناہ گزینوں کی ہے، ترکی کے ساحل کے راستے یونانی جزائر پہنچے ہیں جو یورپی یونین میں داخل ہونے کے دروازے شمار ہوتے ہیں۔ مہاجرت کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق ان پناہ گزینوں میں سے پانچ سو سے زیادہ افراد اس دوران ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر بچے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11